حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،علامہ سید اسد اقبال زیدی ،صدر شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ نے اپنے ایک بیان کراچی میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعے پر کہا کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے صدر میں ہونے والے دھماکے کی سخت مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم حکومت سندھ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ دہشتگردوں کے خلاف فوری اور موثر کاروائی کرتے ہوئے انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔
علامہ اسد اقبال نے اس موقع گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم دھماکے میں شہید ہونے والے جوان کے لواحقین کو تعزیت پیش کرتے ہیں اور حکومت سے زخمیوں کی فوری و مکمل صیحتیابی تک طبی سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔